Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10ہندوستانی کھلاڑی کمبلے کے مخالف

نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے 10ارکان کوچ انیل کمبلے کی مدت میں توسیع کے مخالف ہیںاور ان کا کہنا ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی) کو انہیں مزید موقع نہیں دینا چاہئے۔ان ارکان کا کہنا ہے کہ انیل کمبلے ان پر بڑی بوسنگ چلاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی کھلاڑی کے زخمی ہونے یا تبدیل ہونے پر ان کا رویہ غیر انسانی ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے بعد کمبلے کا معاہدہ ختم ہوجائے گا۔بتایا جاتا ہے کہ کمبلے اور کوہلی میں اس وقت تنازع پیدا ہوگیا تھا جب بعض باتیں میڈیا میں بھی لیک ہوگئی تھیں۔بی سی سی آئی کے قائم مقام سیکریٹری امیتابھ چوہدری اور جی ایم کرکٹ ایم بی سری دھر نے کھلاڑیوں سے ملاقاتیں کی تھیں۔سابق کپتان سوربھ گنگولی نے بھی ٹیم کے ارکان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی تھی۔ گنگولی کرکٹ مشاورتی کمیٹی کے اہم رکن ہیں۔اسی کمیٹی کے ارکان کوچ بننے کے اہل امیدواروں سے لندن میںانٹرویو کرینگے۔سابق بیٹسمین وریندر سہواگ،سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر اور سن رائزرز حیدرآباد کے کوچ ٹام موڈی انگلینڈ کے سابق کھلاڑی رچرڈ پائی بس بھی امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

شیئر: