Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثانیہ مرزا سری لنکا اور پاکستان کا میچ دیکھیں گی

  کارڈف... ہندوستانی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا سری لنکا کے خلاف میچ کے لئے اپنے شوہر کو سپورٹ کرنے کارڈف پہنچ گئیں۔پاکستانی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پیر کوسری لنکا کے مدمقابل ہو گی ۔یہ میچ آل راونڈر شعیب ملک کے کیریئر کا 250واں میچ ہوگا ۔ دریں اثناءایک وڈیو پیغام میں ثانیہ مرزانے 250 میچوں میں پاکستانی کی نمائندگی کرنے کو شعیب ملک اور ا ن کے چاہنے والوں کیلئے باعث فخرقرار دیا اور کہا کہ دونوں کو جب بھی موقع ملتاہے ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے گراونڈ ضرور جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کرکٹ بہت پسند ہے لیکن فرنچ اوپن کیلئے پیرس میں ہونے کے باعث چیمپیئنز ٹرافی کے زیادہ میچز نہیں دیکھ سکی تھی تاہم جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان میچ دیکھا تھا اور سری لنکا کے خلاف میچ میں بھی موجود ہوں گی۔
 
 

 

شیئر: