Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب پاسپورٹ یا تصاویر ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں

واشنگٹن ..... ڈیلٹا کمپنی والوں نے مقامی ریگن ایئرپورٹ پر اپنے وضع کر دہ نئے بائیکو میٹرک شناختی سسٹم کا تجربہ شروع کر دیا ہے ۔ جس کے بعد لوگوں کو دوران سفر اپنے پاسپورٹ یا تصویریں ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور وہ صرف اپنے فنگر پرنٹ سے سارا کام نکال لیاکریںگے ۔ ڈیلٹا کا پروگرام کلیئر ایک اور کمپنی کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے تاہم اس سسٹم سے استفادہ کے خواہشمند افراد کو ڈیلٹا سے با ر بار سفر کرنیوالوں کے خاص پروگرام اسکائی مائلز کا رکن ہونا پڑے گا جس کی باقاعدہ فیس لی جاتی ہے ۔ ڈیلٹا فضائی کمپنی نے دوران سفر لاپتہ ہوجانیوالے تھیلوں وغیرہ کا سراغ لگانے کیلئے بھی پائلٹ ٹیسٹنگ پروگرام شروع کر دیا ہے ۔ امریکی محکمہ کسٹم اور بارڈر پروٹیکشن نامی ادارے نے بھی نئے سسٹم میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ تجرباتی عمل کا نتیجہ کیا نکلتا ہے ۔ 

شیئر: