Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرنیچر میں تبدیلی لانیوالا موڈیولر

نیویارک.... اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ فرنیچر جتنے بھی اچھے ہوں اور جتنا بھی مناسب جگہ پر انہیں رکھا جائے انسان کی تغیر پسند فطرت جلد ہی اس میں تبدیلی چاہتی ہے۔ مگر گھر یا اسکے اندر موجود فرنیچر کو بار بار تبدیل کرتے رہنا بھی آسان نہیں ہے۔ اسی مسئلے کے حل کیلئے ایک فرنیچر ساز کمپنی نے ایک ایسا حیرت انگیز موڈیولر یونٹ تیار کیا ہے جو حیرت انگیز ہے ۔ اس عجیب وغریب خصوصیات کے حامل موڈیولر سے بیڈ روم، دفاتر ، لاﺅنج اور دیگر جگہوں کے فرنیچر کی شکل و صورت باآسانی بدلی جاسکتی ہے۔ شکل و صورت کی تبدیلی کا کام ایک خاص ایپ کے ذریعے کیا جاسکتا ہے اور امیزن ایلگزا نامی پروگرام سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔ یہ نیا سسٹم پراپرٹی ڈیلر نے حاصل کرنا شروع کردیا ہے اورآئندہ سال کے آخر تک یہ موڈیولرز امریکہ کے طول و عرض کے بڑے شہروں کی پراپرٹی پر نصب کردیئے جائیں گے۔ فرنیچر کمپنی کا کہناہے کہ یہ بنیادی طور پر روبوٹ فرنیچر ہے جو اپنی شکل وصورت تبدیل کرسکتا ہے او راسکا مقصد نیا کے گنجان آباد شہروں میں جہاں کے مکانات میں جگہ کم ہوتی ہے اور مختلف چیزیں بیک وقت نہیں رکھی جاسکتیں اس لئے ضرورت کے مطابق چیزوں سے گھر کو سجانے کیلئے یہ موڈیولر کام میں لایا جاسکتا ہے۔سسٹم کو روشناس کرانے والی کمپنی اوری سسٹمز کے نام سے جانی جاتی ہے او ریہ نام بھی کمپنی نے جاپانی لفظ اوریگامی سے اخذ کیا ہے۔ جاپانی زبان میں اوریگامی کاغذ کو موڑ کر مختلف شکل دینے کے فن کو کہتے ہیں۔سردست یہ سسٹم 2شکلوں میں سامنے آیا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی مختلف صورتوں میں یہ سامنے آئیں گے۔سسٹم کی قیمت 10ہزار ڈالر بتائی جاتی ہے۔

شیئر: