Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کرکٹ الیون نے ملتان سی سی الیون کو 56 رنز سے ہرا دیا

ریاض ( ذکاء اللہ محسن) کراچی میں کھیلے جانے والے 22 ویں ڈاکٹر اصغر علی شاہ نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سعودی عرب کی جانب سے ریاض کرکٹ الیون نے فتح کے جھنڈے گاڑ دئیے۔ میچ شروع ہوا تو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ریاض الیون نے ملتان سی سی الیون کیخلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا، یوسف ہارون 58،ظفر علی 39 اور محمد شہزاد 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دوسری جانب ملتان کرکٹ الیون 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر صرف 108 رنز ہی بنا سکی۔ ریاض الیون نے 56 رنز سے میچ جیت لیا۔ میچ کا بہترین کھلاڑی یوسف ہارون کو قرار دیا گیا جنہوں نے نہ صرف 6 کھلاڑیوں آؤٹ کیا بلکہ دھواں دا ربیٹنگ کرتے ہوئے 58 رنز بھی بنائے۔ میچ کے اختتام پر ریاض کرکٹ الیون کے کپتان جاوید احمد کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ٹورنامنٹ کا اہم میچ جیتے، جس میں تمام کھلاڑیوں کی محنت شامل تھی۔کراچی امن اور پیار کرنے والوں کا شہر ہے ۔ اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ریاض کرکٹ لیگ کے سینیئر نائب صدر حنیف بابر نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے ریاض الیون نے پاکستان میں جا کر اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اور جیت کر ثابت کر دیا ہے کہ سعودی عرب میں بھی اچھی کرکٹ کھیلی جارہی ہے اور اگر لڑکے اسی طرح دلجمعی کے ساتھ کھیلتے رہے تو وہ دن دور نہیں جب سعودی عرب کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کے نیشنل لیول کے میچز بھی کھیلے گی۔

شیئر: