Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فائنل کیلئے حکمت عملی بنا لی،سرفراز احمد

لندن... پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے کہا ہے کہ حکمت عملی بنالی۔ چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بہتر گیم پلان کےساتھ میدان میں اتریں گے۔ مضبوط ہندوستانی بیٹنگ لائن کو دباومیں لانے کی پوری کوشش کریں گے۔اوول گراونڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زبردست پرفارمنس سے کم بیک کرتے ہوئے فائنل میں پہنچے ہیں، ٹائٹل اپنے نام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلا میچ ہارنے کے بعد اٹیکنگ کرکٹ کھیل رہے ہیں، یہی انداز فیصلہ کن میچ میں بھی برقرار رکھیں گے۔ پاکستانی عوام اور یہاں سپورٹ کیلئے آنے والے شائقین کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں۔ توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔

 

شیئر: