Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شکست پر مایوسی کا شکار ہوں،کوہلی

لندن... ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا کہ پاکستان کے ہاتھوں شکست پر مایوسی کا شکار ہوں لیکن پاکستان اور اس کے شائقین کو مبارکباد دیتا ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوہلی نےکہا کہ جس طرح میچ کا پانسہ پلٹا ہے اس سے ہی یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ان میں کتنا ٹیلنٹ ہے۔ یہ دن انہیں کا تھا ۔ جب پاکستانیوں کی جیت کا دن ہو تو کوئی دوسرا اسے نہیں جیت سکتا۔ ہم فائنل ہی نہیں بلکہ کرکٹ ہار گئے۔ غلطیو ں سے سبق سیکھنا ہوگا۔ آج اچھا کھیل ہیں کھیلا۔ اگرچہ ہم ہارے ہیں لیکن میرے چہرے پر مسکراہٹ ہے کیونکہ مجھے اپنے لڑکوں پر فخر ہے۔ فائنل تک پہنچنے کیلئے ہمارے لڑکوں نے بہت محنت کی۔ پاکستان نے ہمیں ہر شعبہ میں آوٹ کلاس کیا۔ کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں سمجھتے۔ اپنا بہترین کھیل کھیلنے کی کوشش کی لیکن بعض اوقات حریف ٹیموں ہم سے بھی اچھا کھیل جاتی ہیں۔ ہر دک پانڈیا نے خوبصورت کھیل پیش کیا لیکن اس کے باوجود مزاحمت نہیں کی۔ کرکٹ میں بعض اوقات معمولی باتیں بھی بہت اہمیت رکھتی ہیں۔

 

شیئر: