Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اوجر جولائی تک بند کرنے کافیصلہ

ریاض..... سعودی اوجر کمپنی کے ملازمین اور باخبر ذرائع نے انکشا ف کیا ہے کہ سعودی اوجر کمپنی کو جولائی کے اختتام تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔کمپنی نے اپنے ملازمین کو رخصت کرنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔ جولائی کے اختتام تک کمپنی کے دفاتر بند کردیئے جائیں گے۔39برس سے قائم اوجر کمپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کے بعد اپنی بساط لپیٹنے لگی۔ کمپنی کے ایک اہلکار نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں بتایا کہ ملازمین کو تحریری طور پر سبکدوشی کے فیصلے سے مطلع کردیا گیا۔ انہیں بتا دیا گیا کہ جولائی کے اختتام سے قبل انہیں کمپنی کو خیر باد کہہ دینا ہوگا۔ کمپنی کے ایک اور ملازم کا کہناہے کہ اسے سعودی اوجر کمپنی سے 39ہزار یورو ملنے کا انتظار ہے۔ یہ اسکی مجموعی تنخواہ بنتی ہے۔ سعودی اوجر نے یکم جون 2017ءکو تحریری طورپر مطلع کیا کہ 31جولائی 2017ءکمپنی میں انکی ڈیوٹی کا آخری دن ہوگا۔ یہ قانون محنت کے بموجب ملازمین کو رخصت کرنے کے لئے مقرر انتباہ کی ممکنہ مدت ہے۔ کمپنی نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر واضح کیا کہ وہ اپنے 600سعودی ملازمین کو دیگر کمپنیوں میں منتقل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

شیئر: