Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف نے عمرہ ادا کیا،ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

مکہ مکرمہ... وزیراعظم نواز شریف نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔ ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ کلثوم نواز ،صاحبزادی مریم نواز اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی تھے۔ نواز شریف گزشتہ روز عمرے کی ا دائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچے تھے۔ وزیر اعظم منگل کو روضہ رسول پر حاضری کے لئے مدینہ منورہ جائیں گے اور رمضان المبارک کے آخری عشرے کے ایام وہاں گزاریں گے۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد لندن روانہ ہونگے ۔جہاں اپنے نواسے جنید صفدر کی گریجویشن میں شرکت کے علاوہ طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔ نواز شریف لندن سے وطن روانہ ہونگے ۔

شیئر: