Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانڈا کا بچہ عوام کے سامنے پیش

ٹوکیو ..... جاپان کے چڑیا گھر میں 5 سال بعد پیدا ہونے والے پانڈا کے بچے کو عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا۔ ٹوکیو کے اوئینو چڑیا گھر میں پانڈا کے بچے کی پیدائش کو ایک ہفتہ گزرنے کے بعد عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا ۔ منتظمین کے مطابق پانڈے کا بچہ صحت مند ہے اور اس کے وزن میں اضافے کا عمل جاری ہے۔ چڑیا گھر میں 5 سال بعد گزشتہ پیر کو پانڈا کے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ چڑیا گھر کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ وہ بچے کی جانب سے ماں شن شن کا دودھ پینے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ بچے کا وزن 3 روز قبل کے وزن سے 31.9 گرام کے اضافے کے بعد 178.9 گرام تھا۔ اس عرصے کے دوران اس کی جسامت بھی 2.1 سینٹی میٹر اضافے کے بعد 16.4 سینٹی میٹر ہو چکی تھی۔عہدیداروں نے بتایا کہ بچے کی آنکھوں کے ارد گرد کا حصہ سرمئی مائل ہوتا جا رہا ہے۔ ٹوکیو کی گورنر یوریکو کوئکے نے کہا ہے کہ وہ جلد عوام سے اس بچے کے لیے نام تجویز کرنے کا کہیں گی۔

شیئر: