Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غرناطہ انٹرنیشنل اسکول،میٹرک کا نتیجہ 100فیصد

 ماہا خالد،ہبہ نوید، آمنہ مصطفی، اقصیٰ شاہد ، عبدالمغنی، موسیٰ نوید ،حسن انور،عبداللہ عنایت اللہ نمایاں رہے
جدہ(ندیم آغا)غرناطہ انٹرنیشنل اسکول جدہ کا گزشتہ کامیابیوں کے تسلسل کوبرقرار رکھتے ہوئے امسال بھی میٹرک کا رزلٹ 100فیصد رہا۔ فیڈرل بورڈ اسلام آباد نے میٹرک کے سالانہ امتحانات منعقدہ 2017ءکے نتائج کا گزشتہ روز اعلان کر دیا ۔اسکول کی طالبات نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس بار بھی طلباءسے زیادہ نمبر حاصل کئے۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ طالبات کی پڑھائی میں دلچسپی ہمیشہ طلباءسے زیادہ رہی ہے۔طالبات میں ماہا خالد نے993نمبر حاصل کر کے نہ صرف طالبات میں بلکہ اسکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی،ہبہ نوید نے 984نمبر حاصل کر کے دوسری جبکہ آمنہ مصطفی نے 963اور اقصیٰ شاہدنے 963نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ طلباءمیں، عبدالمغنی 950 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن پر رہے، موسیٰ نویدنے949نمبروں سے دوسری ،حسن انور 939نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔عبداللہ عنایت اللہ نے937نمبر حاصل کئے ہیں۔ اس شاندار کامیابی پر محمد منشا ءطور اور چوہدری محمد اعظم نے طلباءاور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی ہے۔اس موقع پر بانی اسکول مسعود جاوید کی انتہائی محنت اور خلوص کو سراہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا اور درجات کی بلندی کی دعا کی ۔ طالبات سیکشن کی وائس پرنسپل سعدیہ نوشین اور طلباءسیکشن کے وائس پرنسپل اعجاز احمد خان نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کامیابی کو اساتذہ کی لگن اور طلباءکی محنت قرار دیا اور مبارکباد پیش کی۔

شیئر: