Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد عامرپہلا کاونٹی میچ کھیلیں گے

لندن .... پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر ایسیکس سے کاونٹی ڈیبیو کر رہے ہیں۔ پیر26 جون کو مڈل سیکس کے خلاف پہلے کاونٹی فرسٹ کلاس میچ میں شرکت کر یں گے۔محمد عامر چیمپیئنز ٹرافی کے بعد برطا نیہ میں مقیم ہیں۔ انہوں نے گزشتہ برس ایسیکس سے کھیلنے کے لئے معاہدہ کیا تھا۔ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سے قبل بھی محمد عامر نے کاونٹی کھیلنے کے لئے معاہدہ کیا تھا تاہم پابندی کے باعث نہیں کھیل سکے تھے۔ پاکستان کے ایک اور فاسٹ بولر جنید خان لنکا شائر کی ٹیم میں شامل ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیا۔
 

 

شیئر: