Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انل کمبلے کا استعفیٰ، کوہلی کا زوال

نئی دہلی... ہندوستانی ٹیم کے کے سابق کوچ و آل راونڈر مدن لال نے کہا ہے کہ کوہلی کی انا نے کوچ انیل کمبلے کو استعفیٰ دینے پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوچ کے ساتھ کپتان کا رویہ ٹھیک نہیں تھا ۔ مدن لال نے خبر دار کیا کہ اگرآپ کوچ کے مشوروں کو خاطرمیں نہ لائیں اور اس کا مذاق اڑائیں تو سمجھ لیں کہ آپ زوال کی جانب گامزن ہیں۔-97-96 میں میری کوچنگ میں ٹیم کی فتوحات کی اوسط 45 فیصد تھیں لیکن میں ایک پرجوش کوچ تھا اور پلیئرز کو بھی یہی کہتا تھا کہ اپنی انا کو ایک طرف رکھ کر اپنے کھیل پر توجہ مرکوز رکھو۔انہوں نے کہاکہ سچن ٹنڈولکر، وی وی ایس لکشمن اورساروگنگولی پر مشتمل کمیٹی نے کمبلے کو کوچ مقرر کیا تھا جس کے خلاف کوہلی نے یہ جنگ جیت لی لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ کوچ کےخلاف اناپرستی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی اپناکیریئر تباہ کرتے ہیں۔ اب یہ دیکھنا یہ ہے کہ کوہلی دوسرے آنے والے کوچ کو گلے لگاتے ہیں یا نہیں اور کیا نیا کوچ کوہلی کو راضی رکھنے میں کامیاب ہوسکتا ہے۔

 

شیئر: