Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رونالڈو نے لاکھوں دل بھی جیت لئے

ماسکو...کرسٹیانو رونالڈو نے روس کے خلاف فیڈریشن کپ کا میچ جیتنے کے ساتھ لاکھوں روسی اور غیرملکی تماشائیوں کے دل بھی جیت لئے ۔ رونالڈو او ر ان کی ٹیم میچ کے لئے میدان میں داخل ہو ئی تو روایتی انداز میں دونوں ٹیموں کے ہر کھلاڑی کے ساتھ ایک ایک مقامی بچہ بھی ان کا ہاتھ تھامے موجود تھا۔رونالڈو کے ساتھ آنے والی روسی بچی معذور تھی۔ وہیل چیئر پر بیٹھے بیٹھے رونالڈو کا ہاتھ تھامے ہو ئے تھے جبکہ دونوں مسلسل باتیں بھی کررہے تھے۔دونوں ٹیموں کے قومی ترانوں کے اختتام پر جب کھلاڑیوں کے ساتھ آنے والے یہ بچے واپس جانے لگے تو رونالڈو نے اس بچی سے بات کی اور پھر جھک کر اس کے ماتھے پر بوسہ بھی دیا ۔ اسی دوران عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نے اپنی ٹریننگ جرسی بھی منگوائی اور تحفے کے طور پر اس بچی کو پیش کردی۔

 

شیئر: