Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن کے علاقوں میں بارہ سنگھوں کا مٹر گشت

لندن ..... لندن کے نواحی علاقوں میں بارہ سنگھے جنگل سے رات کو نکل کر قریبی دیہات میں گھومتے پھرتے ہیں۔ اس بارے میں علم اس وقت ہوا جب سی سی ٹی وی کیمرے کا جائزہ لیا گیا۔ یہ ہرن سڑکوں ، دکانوں ، کھڑی ہوئی گاڑیوں اور اسٹریٹ لائٹس کے نیچے بھی کھڑے نظر آئے۔متعدد دیہی لوگوں کو یہ بھی پتہ نہیں کہ یہ سڑکوں پر گھوم پھر رہے ہیں اوروہاں اگی ہوئی ہری گھاس کھا رہے ہیں۔27سالہ ایک شہری نے کہا کہ لندن کے نواحی علاقوں میں روزانہ رات کو یہ بارہ سنگھے سڑکیں سنسان ہونے کے بعد نکل آتے ہیں اور جیسے ہی صبح ہوتی ہے یہ واپس جنگل میں چلے جاتے ہیں۔ خیال ہے کہ دیہات کی تازہ گھاس انہیں اچھی لگتی ہے۔ بہت سے ہرن تو لوگوں کے گھروں پر لگے گارڈن میں بھی پہنچ جاتے ہیں۔

شیئر: