Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خود تیس مار خان نہیں سمجھتا،سرفراز احمد

کراچی...پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے کہا ہے کہ ہندکے خلاف گروپ میچ میں پلاننگ پر عمل کرنے کی کوشش کی ۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ آخری اوورز میں 2 کیچ چھوٹ گئے،2 اہم بالرز ان فٹ ہوگئے جس سے ٹیم کو نقصان ہوا۔انہوں نے تسلیم کیا کہ عماد وسیم کو زیادہ اوور کرادئیے گئے۔ 3 اوورز کے بعد تبدیل کردینا چاہئے تھا۔ گروپ میچ میں غلطی ہوئی۔ اسے تسلیم بھی کیا ۔پہلا ہی میچ ہانے سے ٹیم کا مورال بھی گر گیا تھا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیاکے دور میں میچ سے پہلے ہی ٹیم بن جاتی ہے۔ مشورے آنا شروع ہوجاتے ہیں کہ اسے کھلاو اور اسے باہر کردو۔ پرفارم کرنے کے لئے بھی دباو ہوتاہے۔ہند کے ساتھ فائنل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سوچا نہیں تھا ہندوستانی ٹیم اتنی آسانی سے ڈھیر ہو جائے گی۔کوہلی کا پہلا کیچ چھوٹا تو گھبرایا نہیں ،کوہلی آوٹ ہوا تو 60 فیصد جیت کا یقین ہوگیا۔سرفرازنے کہا کہ آئی سی سی کی ٹیم کاکپتان بننافخرکی بات ہے۔ ٹیسٹ کپتانی ملی توذمہ داری نبھاوں گا تاہم یہ نہیں سمجھتا کہ ٹرافی جیت کرتیس مارخان بن گیا۔دریں اثناءکپتان سرفرازاحمدنے جمعرات کی شب کراچی کے علاقے نیاناظم آبادمیں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ کا میچ دیکھا۔اس موقع پر وزیر اعلی مرادعلیشاہ نے ٹیم کو سی ایم ہاوس آنے کی دعوت دی۔ اس پر سرفراز نے جواب دیا عید کے بعد سی ایم ہاوس میں مہمان ہوںگے۔ 

 

شیئر: