Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انیس بزمی اور انیل کپور ”مبارکاں“ میں

ممبئی .... مشہور ہدایت کار انیس بزمی کا کہنا ہے کہ ان کے اور انیل کپور کے درمیان اچھا تال میل ہے۔انیس ان دنوں انیل کپور کو لے کر فلم مبارکاں بنا رہے ہیں۔انیس کا کہنا ہے کہ ان کے اور انیل کپور کے درمیان اچھی انڈر اسٹینڈنگ اور تال میل ہے۔دونوں ایک دوسرے کے ساتھ پانچویں فلم میں کام کررہے ہیں۔بزمی اور انیل اس سے پہلے نو اینٹری ،ویلکم اور ویلکم بیک کے علاوہ نو پرابلم جیسی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ انیس نے کہا ،”میں نے انیل کے لئے کئی فلموں کی اسکرپٹ لکھی ہیں اور میں انہیں طویل عرصے سے جانتا ہوں۔ایک دن جس فلم کا میں اسکرپٹ رائٹر تھا اور انیل جی اس میں اداکاری کررہے تھے،اس کے ہدایت کار کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔مجھے انیل کپور کے ساتھ والے سین کی ہدایت کرنے کےلئے کہا گیا۔وہ سین شوٹ ہونے کے بعد انیل نے مجھ سے کہا تھا کہ جب کبھی تم کسی فلم کی ہدایت کروگے تو میں اس میں داکاری کرنا پسند کروں گا۔“ انہوں نے مزید کہا،”اس دن وہ مجھ سے خوش تھے اور کہا تھا کہ میں نے سین کی بہترین اور واضح طورپر ہدایت کاری کی ہے۔اتنے برسوں میں ہم دونوں میں اچھا تال میل ہوگیا ہے،جس سے سیٹ پر ہمیں ایک دوسرے کو زیادہ کچھ سمجھانا نہیں پڑتا ۔“قابل ذکر ہے کہ فلم مبارکاں میں انیل کپور کے بھتیجے ارجن کپور کا ڈبل رول ہے۔فلم میں اتھیا شیٹی اور الیانا ڈیسوزا بھی ہیں۔مبارکاں 28جولائی کو ریلیز ہورہی ہے۔ 

شیئر: