Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوزیانا:ایک ہزار سال پرانی کشتی دریافت

  واشنگٹن ....محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین نے لوزیانا کے ساحل پر کھدائی کے دوران ایک ہزا ر سال پرانی کشتی دریافت کرلی۔ یہ 33فٹ طویل ہے جبکہ 3فٹ چوڑی ہے۔ امریکہ میں دریافت کی جانے والی یہ سب سے بڑی اور تقریباً ٹھیک ٹھاک حالت میں پائی جانے والی پہلی کشتی ہے۔ خیال ہے کہ علاقے میں سیٹل ہونے والے قبائلیوں نے اسے تیار کیا تھا۔1983ءمیں بھی اسی طرح مقامی ساختہ چھوٹی کشتی کھدائی کے دوران برآمد ہوئی۔ اسے اب میوزیم میں نمائش کیلئے رکھاگیا ہے۔ ماہرین نے فوکس ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ دونوں کشتیو ںکی شکل و صورت ایک جیسی ہے۔ جس زمین سے کھدائی کے دوران اس کشتی کو نکالا گیا ہے اس کے مالکان نے اسے ریاست کو بطور عطیہ کردیا ہے۔ اب اسکی نمائش کی جائیگی۔ 8ہزار سال قبل پتھر کے دور میں بھی کشتیاں استعمال کی جاتی تھیں جنہیں درخت کے چوڑے تنے کو کاٹ کر تیا رکیا جاتا تھا۔ یوں یہ کشتیاں شکار اور ماہی گیری میں کام آیا کرتی تھیں۔

شیئر: