Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لگژری کشتی دوسری کشتیوں سے ٹکرا گئی

 روم .... ایک برطانوی لگژری کشتی جو آجکل شمال مغربی اٹلی کے شہر پورٹوفینو گئی ہوئی ہے گیئر میں خرابی کیوجہ سے چھوٹی کشتیوں سے ٹکرا گئی۔ سمندر میں کھڑی تھی کہ اچانک پیچھے کی طرف چلنا شروع ہوگئی جہاں چھوٹی کشتیاں کھڑی تھیں۔175فٹ طویل کشتی میں اس وقت 8مسافر اور عملے کے 12ارکان سوار تھے۔ حادثے میں 6چھوٹی کشتیو ںکو بری طرح نقصان پہنچا تاہم کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ایسا لگتا تھا کہ 15ملین پونڈ لاگت سے تیار کردہ یہ کشتی قابو سے باہر ہوگئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ لگژری بوٹ میں ریورس گیئر سسٹم خراب ہوچکا تھا تاہم کیپٹن نے خرابی دور کردی۔

شیئر: