Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھانوی نے 3فلمیں سائن کرلیں

ممبئی .... سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور نے فلم ساز کرن جوہر کے ساتھ 3 فلمیں سائن کی ہیں۔ جھانوی کے بالی وڈ ڈیبو کے حوالے سے کافی دنوں سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں ۔ اب یہ طے ہوگیا ہے کہ وہ کرن جوہر کے پروڈکشن کی کسی فلم سے بالی ووڈ میں قدم رکھیں گی لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ وہ کس فلم سے ڈیبیو کریں گی۔ایسی خبر ہے کہ جھانوی اپنا ڈیبیو مراٹھی کی سپرہٹ فلم”سوراٹ“کے ہندی ریمیک سے کریں گی۔ خبر تھی کہ وہ ٹائگر شراف کے ساتھ ”اسٹوڈنٹ آف دی ایئر2“ سے بالی ووڈ میں شروعات کریں گی۔اب ایسی خبریں ہیں کہ انہوں نے کرن کے دھرما پروڈکشن کے ساتھ تین فلموں کی ڈیل سائن کی ہے۔

شیئر: