Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکشے بالی وڈ کے بڑے اسٹار ہیں، سلمان

ممبئی ..... مشہور اداکار سلمان خان نے اکشے کمار کو بالی وڈ کا سب سے بڑا اسٹار بتایا۔ سلمان نے کہا کہ”میں سال میں 2فلمیں کرتا ہوں۔عامر خان 3 سال میں ایک فلم کرتے ہیں،جبکہ اکشے سال میں 4 سے5 فلمیں کرتے ہیں،وہ بہت محنت کرتے ہیں،زیادہ سے زیادہ پیسے کماتے ہیں۔ہر چار مہینے میں اکشے نئی اور اچھی فلم لے کر آتے ہیں۔مجھے لگتاہے کہ شاہ رخ خان، عامر خان اور ان سے کہیں زیادہ بڑے اسٹار اکشے کمارہیں “ ۔

شیئر: