Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صرف غیر ملکیوں کی ملازمت کے اشتہار پر سزا

ریاض .... وزارت محنت و سماجی فروغ نے صرف غیر ملکیوں کیلئے ملازمت کے مواقع کا اشتہار دینے والے غیر ملکی کو گرفتار کرلیا۔ وزارت کے ترجمان خالد اباالخیل نے بتایا کہ غیر ملکی کارکن نے سوشل میڈیا کے اپنے اکاﺅنٹ سے غیر ملکیوںکیلئے ملازمت کا اعلان دیا تھا۔ وزارت نے اشتہار دینے والے کی نشاندہی کرکے چھاپہ مارا، گرفتار کیا اور ذمہ دار عناصر کو مقررہ سزائیں سنادیں۔ 4شہریتوں کیلئے ملازمت کا اعلان کیا گیا تھا۔ تنخواہ 11ہزار ریال تھی۔سعودی کو درخواست دینے کی اجازت نہیں تھی۔

شیئر: