Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گرد ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم حرمین کی حفاظت نہیں کرسکتے، الترکی

ریاض: وزارت داخلہ جنرل منصور الترکی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کو نشانہ بناکر دہشت گرد دنیا کویہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ سعودی عرب حرمین شریفین کی حفاظت نہیں کرسکتا۔ ہم ان کی ہر کوشش ناکام بنادیں گے۔ اس سے پہلے گزشتہ سال 29ذو القعدہ میں مسجد نبوی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنادیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں امن وامان کی صورتحال انتہائی اطمینان بخش ہے۔گزشتہ دو سالوں کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے مکہ مکرمہ کے مرکزی علاقہ میں موجود دہشت گردوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا تھا۔ سعودی عرب اپنی سرزمین کے علاوہ حرمین شریفین اور زائرین کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے باعث دہشت گرد پریشان ہیں اور اپنے اہداف کے تعین میں مسلسل ناکامی سے دوچار ہو رہے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: