Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم مکی شریف کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، رابطہ عالم اسلامی

مکہ مکرمہ: رابطہ عالم اسلامی نے حرم مکی شریف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کردی۔ رابطہ کے جنرل سیکریٹری شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا لاکھ شکر ہے جس نے حرم مکی شریف کے زائرین پر حملہ کرنے کی سازش کو ناکام بنادیا۔ دہشت گرد ہر طرح کے اقدار سے عاری اور اسلام کی تعلیمات سے بے بہرہ ہوچکے ہیں۔ اللہ تعالی کے محترم مہینہ اور محترم شہر تک کو نشانہ بنانے سے نہیں کتراتے۔ ان کی ان مذموم کارروائیوں سے ہی معلوم ہوتا ہے کہ وہ اسلام دشمن ہیں۔ اب بھی اگر کسی کے دل میں ان کے لئے نرم گوشہ ہے تو اسے نکال دینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی سلامتی سعودی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ان کی حفاظت فرمائے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: