Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج عید کا چاند برہنہ آنکھ سے دیکھا جاسکتاہے، ماہر

ریاض : آج ہفتہ کو عید کا چاند برہنہ آنکھ سے دیکھاجاسکتا ہے۔ عید کا ہلال غروب آفتاب کے بعد29منٹ تک افق پر رہے گا ۔ یہ بات فلکی علوم کے ماہر عبد اللہ الخضیری نے سبق ویب سائٹ سے کہی۔ انہوں نے کہا کہ فلکی علوم کے ماہرین کا یہ دعوی بے بنیاد ہے کہ آج چاند کا نظرآنا ممکن نہیں حالانکہ یہ بات ثابت ہے کہ ہلال 29پیدا ہونے کے 29منٹ تک افق پر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ چاند دیکھنے کے لئے کافی ہے کہ وہ صرف ایک منٹ پر افق پر نمودار ہو۔ رویت ہلال کمیٹیاں مملکت کے مختلف شہروں میں آج ہلال عید دیکھنے کی کوشش کریں گی۔ 
 

شیئر: