Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اقتدارکیلئے مظلوم بن گئے، شیخ رشید

ہندوستان نے اپنی جیلوں میں قید 60پاکستانیوں میں سے کسی ایک تک بھی پاکستان کو قونصلر رسائی نہیں دی ، اردونیوز گفتگو
مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشرےف کو اب خارجی راستہ نہیں ملے گا ،انکی ساری اکڑ 10 ہفتوں میں نکلنے والی ہے اور نومبر ہی میںنئے انتخابات کا بھرپور امکان نظر آرہا ہے ۔شیخ رشید احمد عوامی مسلم لیگ سعودی عرب کے ممتاز حمید کی طرف سے دئےے گئے استقبالےہ میں اردو نیوز سے بات چیت کر رہے تھے ۔ شیخ رشید احمد نے (ن) لیگ پر کڑی تنقید کی ان کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کو سازش کے تحت بدنام کیا جارہا ہے۔نواز شریف چاہتے ہیں کہ فوج انہیں نکا لے تاکہ وہ مظلوم بنیں اور پھر حکومت بنائیں۔ پاکستان میں پکڑے جانے والے کلبھوشن یادو کے دوبارہ اقرار جرم اور کمانڈر انچیف سے معافی کی درخواست پر کہا کہ نواز شریف کی ہدایت ہی پر کلبھوشن کیس کمزور طریقے سے لڑا گیاتھا ورنہ ا سکا فیصلہ پہلے ہی ہوچکا ہے ۔عالمی عدالتِ انصاف میں ہندکی درخواست کی منظوری جندال کے دورے کی کرامات ہیں انھوں نے کہا کہ ہمارے 60 لوگ ہند کی جیلوں میں ہیں، کسی بھی پاکستانی تک ہند نے قونصلررسائی نہیں دی تو کس منہ سے ہندوستان کلبھوشن تک رسائی چاہ رہا ہے ۔ہماری ستم ظریفی کی حد ہے کہ بنگلہ دیش میں ہمارے لوگوں کو پھانسی لگ رہی ہے اور دنیا جا سوس کلبھوشن یادو کو آزاد کرانا چاہ رہی ہے ۔۔ کشمےر کے سوال پر کہا کہ کشمیر کی صورتحال پاکستان کے عوام کیلئے باعث تشویش تو ہے ہی خود ارباب حکومت کیلئے لمحہ فکریہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی اور اہم عالمی رائے عامہ سے روشناس کرانے کا مقصد پاکستان کو ریگستان میں تبدیل کرانے کی ہندکی سازش کو کامیاب کرانے کے مترادف ہو گا۔اسلئے حکومت کو بہت ہی سنجیدہ سفارتی کوششیں تیز کرنی ہونگی ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ جدھر دیکھو لگتا ہے کہ مسلمان ہی بحران میں اور ٹارگٹ کئے جارہے ہیں ۔ روہنگیا (برما)مسلمانوں کی بھی ابتر اور غیر انسانی صورتحال کے بارے میں عرصہ دراز سے تکلیف دہ معلومات فراہم ہو رہی ہیں۔ میانمار چھوٹا اور بے وسیلہ ملک ہونے کے باوجود اپنے ہی ملک کے ایک چھوٹے سے اقلیتی گروہ مسلمانوں کو نیست و نابود کرنے اور ان سے مکمل طور پر گلو خلاصی کی حکمت عملی پر عمل کر رہا ہے اور دنیا کا کوئی قانون یا روایت یا انسانی حقوق کے علمبردار ممالک اس پالیسی کو رکوانے میں کامیاب نہیںہوسکے ۔دوسری طرف شام ’عراق ’افغانستان اور مغربی ممالک کا حال بھی تشویشناک ہے۔

شیئر: