Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کووند کا ملک گیر دورہ

لکھنو.... این ڈی اے کے صدارتی امیدوار رام ناتھ کووند کل اتوار سے یوپی سے ملک گیر دورہ شروع کررہے ہیں۔ وہ اپنے صدارتی انتخاب کیلئے ان ریاستوں کے دونوں ایوانوں کی حمایت حاصل کرینگے۔ یہ انتخاب17جولائی کو ہونے والا ہے۔ وہ یہ دورہ یوپی سے کرینگے جہاں کا ہر ووٹ انکے لئے انتہائی قیمتی ہے۔ صدارتی انتخاب کیلئے الیکٹورل کالج لوک سبھا ، راجیہ سبھا ، ریاستوں کے ارکان اسمبلی، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور دہلی کے این سی پی ریجن کے ارکان پر مشتمل ہے۔ یوپی اسمبلی کے ایک سینیئرافسر کا کہناہے کہ صدارتی انتخابات سے قبل تمام فول پروف انتظامات کئے جارہے ہیں۔ پہلی مرتبہ دہلی سے خصوصی پین اور روشنائی لکھنو پہنچائی جارہی ہے جسے ووٹرز ووٹ کیلئے استعمال کرینگے۔ صدارتی امیدوار کے دورہ لکھنو کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ وہ بی جے پی کے ارکان اسمبلی اور پارلیمنٹ کے علاوہ اتحادیوں اور دیگر جماعتوں کے رہنماﺅں سے ملاقات کرینگے۔ وہ لکھنو سے اتراکھنڈ جائیں گے۔

شیئر: