Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجید اچکزئی کا جوڈیشل ریمانڈ ،میڈیا پر برہمی

کوئٹہ... بلوچستان اسمبلی کے ایم پی اے مجید اچکزئی کو جوڈیشل مجسٹریٹ تھری کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے 5 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا۔اس موقع پر مجید اچکزئی میڈیا پر برہم ہو گئے اور پوچھا میرے کیس کی سب کو اتنی فکر کیوں ہے۔کیا آپ کو کل کے دھماکے کی ویڈیو نہیں ملی۔ صرف میری والی ویڈیو ملی ہے۔ واضح رہے کہ پشتونخوا میپ کے رکن اسمبلی کی سرکاری گاڑی نے ٹریفک سارجنٹ حاجی عطاء اللہ کو کوئٹہ کے جی پی او چوک پر کچل کر ہلاک کردیا تھا۔ حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد رکن اسمبلی کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے ابتدا میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

شیئر: