Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدھیہ پردیش کے وزیر 3سال کیلئے نااہل

نئی دہلی .... الیکشن کمیشن نے مدھیہ پردیش کے وزیر نروتم مشرا کو 3سال کیلئے نااہل قرار دیدیا۔ ان پرغلط انتخابی اخراجات کے اندراج کا الزام ہے۔ یہ بات الیکشن کمیشن کے ایک ترجمان نے بتائی۔ اسمبلی حلقے سے ان کے انتخاب کو بھی کالعدم قرار دیدیا گیا ہے۔کانگریس کے رہنما راجندر بھارتی نے الزام لگایا تھا کہ وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے قریبی معاون مشرا نے 2008ءکے انتخابات کیلئے اپنے گوشوارے غلط داخل کئے تھے۔ 15جنوری 2013ءکو مشرا کو الیکشن کمیشن نے ایک نوٹس بھیجا تھا۔ مشرا اس سلسلے میں مدھیہ پردیش ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں بھی پیش ہوئے تاہم انہیں کوئی ریلیف نہیں ملا۔ آخر کار الیکشن کمیشن نے ہفتے کو اپنا فیصلہ سنادیا۔

شیئر: