Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی ایلچی برائے افغانستان و پاکستان کا عہدہ ختم

واشنگٹن... امر یکہ کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان و پاکستان کا عہدہ ختم کردیاگیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر عہدے دار نے بتایا کہ خصوصی ایلچی برائے افغانستان و پاکستان لوریل ملر نے عہدے چھوڑ دیا ۔ ان کے متبادل کا بھی اعلان نہیں کیا گیا۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے اب تک اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ خصوصی ایلچی برائے افغانستان و پاکستان کا عہدہ پاکستان اور افغانستان میں جاری تنازعات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لئے قائم کیا گیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ سفارتی اخراجات میں کمی چاہتے ہیں۔ وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن خصوصی ایلچیوں کی ذمہ داریاں ختم کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ لوریل ملر اب امریکی محکمہ خارجہ کے ساوتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز کے لئے فرائض انجام دیں گے جو پاکستان، افغانستان اور ہند سمیت جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے معاملات پر نظر رکھتا ہے۔

 

شیئر: