Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے آر رحمان کیساتھ کام کرکے خواب پورا ہوگیا، سری دیوی

ممبئی .... بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کا کہنا ہے کہ آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان کے ساتھ کام کرکے ان کا خواب پورا ہو گیا ہے۔ سری دیوی نے فلم ”مام“ میں رحمان کے ساتھ کام کیا ہے۔ سری دیوی نے کہاکہ "جب روی اور میں نے فلم پر کام شروع کیا، تو محسوس ہوا کہ فلم میں رحمان کا ہونا اچھا ہو گا۔ ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ عرصے سے ان کے ساتھ کام کرنے کا خواب تھا۔ میں اس فلم کا حصہ بننے کے لئے ان کی شکر گزار رہوں گی۔ سری دیوی نے بتایا کہ فلم ’مام ‘عام، جذباتی اور خاندانی فلم ہے۔ یہ فلم 7 جولائی کو ریلیز ہوگی۔ فلم میں نواز الدین صدیقی بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ 
 

شیئر: