Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارکنسنز کے بیکٹریا آنتوں میں پھلتے پھولتے ہیں

کیلیفورنیا ..... امریکی سائنسدانوں نے اعصابی بیماری پارکنسنز کے علاج میں اہم پیش رفت کر لی۔ امریکی سائنسدانوںکا کہنا ہے کہ بیماری پارکنسنز سے متعلق ان کی معلومات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے اور تازہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اس بیماری کا سبب بننے والے بیکٹیریا ممکنہ طور پر آنتوں میں رہتے ہیں۔ امریکی سائنسدانوں کی جانب سے چوہوں پر کی جانے والی تحقیق کے نتائج سائنسی جریدے ’سیل‘ میں شائع ہوئے جس کے مطابق ماہرین کو یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ اس دماغی بیماری پارکنسز کا سبب بننے والے بیکٹیریا آنتوں میں پھلتے پھولتے ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نئی تحقیق سے اس بیماری کے علاج کی جانب اہم پیش رفت ہوسکتی ہے اور ان بیکٹیریا کو ختم کرنے کے لیے دوا کی تیاری کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی تحقیق سے پارکنسنز کے بارے میں مزید جاننے کے لیے نئے اور دلچسپ باب کا اضافہ ہوا ہے۔خیال رہے کہ پارکنسز ایک لاعلاج بیماری ہے جس میں انسانی دماغ متاثر ہوجاتا ہے اور مریض پر لرزش طاری ہوجاتی ہے اور اسے چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شیئر: