Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیزاب سے متاثرہ دلت خاتون چل بسی

پٹنہ۔۔۔۔پٹنہ میں تیزاب کے حملے میں جودلت خاتون جھلس گئی تھی وہ اب چل بسی۔اس نے 2013میں بین الاقوامی ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔ 23سالہ چنچل کماری کو جب پٹنہ کے اندراگاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لایا گیا تو ڈاکٹروں سے اسے مردہ قراردیدیا۔ موت کی اصل وجہ ابتک معلوم نہ ہوسکی۔ چنچل کی چھوٹی بہن سونم نے جو خود بھی تیزاب سے متاثر ہوئی تھی کہا کہ پچھلے چند دنوں سے شدید گرمی کے نتیجے میں وہ مایوسی کا شکارتھی کیونکہ اس گرمی کے نتیجے میں اس کے تیزاب سے متاثرہ حصوں میں شدید جلن ہورہی تھی۔گزشتہ شب چنچل کو شید بخار ہوگیا اور وہ بیہوش ہوگئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ چنچل کے گھر والوں سے تحقیقات کررہی ہے۔واضح رہے کہ 21اکتوبر2012کو 4نوجوان چھت سے کود کر اسکے گھر میں داخل ہوئے تھے اور اس پر تیزاب پھینک دیا تھا۔ ان میں سے ایک نوجوان اس کی چھوٹی بہن سونم سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن وہ اس کی مزاحمت کررہی تھی۔

شیئر: