Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کلچرل گروپ کی طرف سے ریاض عید ملن اور جیت کا جشن

ریاض ( ذکاء اللہ محسن) پاکستان کلچرل گروپ(پی سی جی) کی سوشل ایونٹس کمیٹی کے چیئرمین شمشاد علی صدیقی نے کہا ہے کہ اس سال عید ملن اور قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی کا جشن ایک ساتھ منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں عید کے دوسرے روز سفارت خانہ پاکستان کے کمیونٹی ہال میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں کثیر تعداد میں پاکستانی فیملیز شرکت کریں گی اور چیمپئنز ٹرافی میں اس تاریخی فتح کو پورے وقار کے ساتھ ایک یادگار بنا یا جائے گا۔ سفارت خانہ پاکستان میں ہونے والی اس رنگارنگ تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔تقریب میں شرکت بذریعہ دعوتی کارڈ ہو گی جو کسی بھی پی سی جی کے ممبر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ 
 
 

شیئر: