Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر مطالبات کی فہرست کا جائزہ لے رہا ہے، امریکہ

واشنگٹن... امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ عرب اور خلیجی ممالک نے قطر کو مطالبات کی جو فہرست پیش کی تھی قطر نے اس کا جائزہ لینا شروع کردیا ۔ واشنگٹن نے کہا ہے کہ بعض امور کو بحران حل کرنے کیلئے بات چیت کی بنیاد بنایا جاسکتا ہے۔ امریکہ نے اتوار کو تمام ملکوں پر زور دیا کہ وہ مذاکرات جاری رکھیں اور کشیدگی کم کرنے میں مدد کیلئے نرم رویہ اختیار کریں۔  امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہر ملک کیلئے مثبت طریقہ یہ ہوگا کہ وہ مذاکرات جاری رکھے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے اتحادی اور شریک کار اس وقت مزید مستحکم ہوجاتے ہیں جب وہ کسی بھی مقصد کے حصول کیلئے مل کر کام کریں اور یہ مقصد دہشت گردی اور انتہاءپسندی کا خاتمہ ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب ، مصر، بحرین اور عرب امارات نے قطر کو 13 نکاتی مطالبات کی فہرست بھیجی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا کہ قطر جارحانہ مداخلتی خارجہ پالیسی ختم کر ے جس پر وہ برسوں سے عمل پیرا ہے اور جس کے تحت وہ انتہاءپسند گروپوں کی حمایت کرتا اور انہیں اکساتا رہتا ہے۔ 
 

 

شیئر: