Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہر طرف جلی ہوئی نعشیں پڑی تھیں،عینی شاہدین

  بہاولپور.... بہاولپور کے قریب آئل ٹینکر کے حادثے کے بعد المناک مناظر دیکھنے میں آئے۔ احمد پور شرقیہ میں کئی خاندان اجڑ گئے۔ عینی شاہدین نے بتایا جائے حادثہ پرچاروں طرف لاشیں ہی لاشیں پڑی تھیں۔ آئل ٹینکر الٹنے کے بعد لوگ بے خوف پٹرول بھرتے رہے۔کچھ دیر بعد منظر بدل گیا۔ ہر طرف تباہی ہی تباہی تھی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ الٹنے والے ٹینکر سے پٹرول جمع کرنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔ سڑک کے دونوں اطراف گاڑیاں بھی کھڑی تھیں۔ گاڑیوں ،موٹر سائیکل اور رکشوں والے سب پٹرول بھرنے میں لگے رہے۔آئل ٹینکر کراچی سے لاہور جا رہا تھا۔ اس میں ہزاروں لٹر تیل موجود تھا۔تصاویر میں ٹینکر کے قریب د رجنوں سوختہ لاشوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ نعشیں بری طرح جھلس گئیں،ان کی شناخت صرف ڈی این اے سے ہی ممکن ہو سکے گی۔

 

شیئر: