Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پختونوں کو پرائی جنگ میں گھسیٹا گیا ،اسفند یار

چارسدہ... عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدراسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ پختونوں کو پرائی جنگ میں گھسیٹا گیا ۔ پختون قوم نے جو قربانیاں دی ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔ حکمرانوں سے یہ سوال کرتا ہوں کہ اس جنگ میں پختونوں کا قصور کیا ہے۔ چارسدہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان تخت اسلام آباد کی جنگ لڑرہے ہیں۔ دونوں عوام کی حالت سے خود کو بے خبر رکھتے ہیں۔ عمران خان نواز شریف کی اقتدار کے خاتمے پر تلے ہوئے ہیں۔نواز شریف ا قتداربچانے میں لگے ہیں۔ انہوں نے فاٹا کے حوالے سے کہا کہ فاٹا کے عوام اور وہاں کے منتخب نمائندہ گان خود کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم نے سرتاج عزیز کی سربراہی میں جو کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اس کمیٹی کی سفارشات بھی فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کی حق میں تھے مگر افسوس کہ وزیراعظم نے ا پنے دو اتحادیوں کو خوش کرنے کیلئے ان سفارشات پر بھی عمل درآمد نہیں کی ۔انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں تقریباً ایک سال باقی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی اور اس کے کارکنان کے ساتھ جتنا ظلم کرسکتے ہو کرو لیکن جب اے ا ین پی برسراقتدار آئیگی تو ایک ایک ظلم کا حساب لے گی ۔

 

شیئر: