Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہلت کے مطابق کارروائی کراکر سفر نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا انتباہ

  ریاض ..... محکمہ پاسپورٹ نے انتباہ دیا ہے کہ 90روزہ مہلت سے استفادہ کرکے وطن واپسی کی کارروائی کراکر سفر نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ ان پر تمام سزائیں نافذ ہونگی۔ ان کی فائلیں بند کردی جائیں گی۔ محکمہ پاسپورٹ نے غیر قانونی تارکین سے مطالبہ کیا کہ سزاﺅں سے بچنے کیلئے جلد از جلد سعودی عرب کو خیر باد کہہ دیں۔ خروج نہائی لیکر سفر نہ کرنے والے قانون کی زد میں آجائیں گے۔ انہیں فوراً اپنے طور پر مملکت سے رخصت ہوجانا چاہئے۔ اگر وہ فوراً روانہ ہوگئے تو ایسی حالت میں فنگر پرنٹس کے منفی اثرات سے محفوظ رہیں گے۔ ان سے کوئی جرمانہ نہیں لیا جائیگا انہیں قید کی کوئی سزا نہیں دی جائیگی۔ محکمہ پاسپورٹ نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہاکہ وہ غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کو کامیاب بنانے میں سرگرم کردار ادا کریں اور خروج نہائی لیکر بیٹھ جانے والوں کو جلد از جلد مملکت چھوڑنے پر آمادہ کریں۔

شیئر: