Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر میں جھڑپ،2شدت پسند ہلاک

  سری نگر... کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کےساتھ جھڑپ میں 2 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سری نگر میں گزشتہ روز شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا ، جس میں2 اہلکارہلاک جبکہ2 دیگر زخمی ہو ئے ۔ حملہ آور قریبی اسکول میں چھپ گئے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے اسکول کا محاصرہ کرلیا۔ 14 گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی۔ حکام نے دعوی کیاکہ دونوں حملہ آور ہلاک ہوگئے ۔ ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

 

شیئر: