Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لے آئے بھئی لے آئے

-------------------                 ----------------------------                    -------------------
* * * ڈاکٹر محمد سعید کریم بیبانی۔ جدہ* * * *
لے آئے بھئی لے آئے، ہم چیمپئن ٹرافی لے آئے
لہرائے بھائی لہرائے پرچم ہے ہلالی لہرائے
منہ کھول کے بولو لے آئے، بے جگری سے بولو لے آئے
کچھ زور سے بولو لے آئے، بے فکری سے بولو لے آئے
لشکار عجب، جھمکار عجب، اس کپ کا ہے سنگار عجب
اظہر اور فخر زماں کی دھن، عامر کی جھپٹ، رفتار عجب
 اوول کا گراؤنڈ یاد رکھے، ہم چھیل چھبیلے آئے تھے
ریورس سونگوں کا جادو، کل دنیا کو دکھلائے تھے
پہلے ہی سپیل کی پہلی پہلی گیندوں پر نخچیر بنے
سو سو رنز بنانے والے خود حیرت کی تصویر بنے
اک دیس منائی گئیں خوشیاں، اک دیس میں ٹی وی توڑے گئے
بڑ بولے ہوئے اک دیس میں چپ، اک دیس پٹاخے پھوڑے گئے
جی داری سے جب ٹیم لڑی، سب بلے بازی بھول گئے
 اور ان وکٹوں کے پھندے پر سب اک اک کر کے جھول گئے

شیئر: