Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹلی کے ہوٹل میں طلائی بیڈ شیٹس کا استعمال

روم .....اٹلی میں ایک ہوٹل نے انتہائی مہنگی بیڈ شیٹس استعمال کرنا شروع کردی ہیں۔ یہ بیڈ شیٹ اس ہوٹل کے انتہائی لگژری سویٹس میں استعمال ہوتی ہیں۔ ان بیڈ شیٹس میں 24قیراط سونے کے تاروں کا استعمال ہوتا ہے۔اگر کوئی مہمان اسے استعمال کرنے کے بعد گھر لیجانا چاہتا ہے تو اسے 176072یورو ادائیگی کرنا ہوتی ہے۔ ہوٹل میں اس قسم کی 100بیڈ شیٹس موجود ہیں۔ ان میں 4تکیے کے غلاف اور ایک ڈبل بیڈ کی شیٹ شامل ہے۔ملن میں قائم اس ہوٹل کے مالکان کا کہنا ہے کہ ایسی طلائی بیڈ شیٹ استعمال کرنے سے انسان کی عقل بڑھے گی اور سمجھ بوجھ میں اضافہ ہوگا جبکہ منفی جذبات کے بجائے مثبت جذبات سامنے آئیں گے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایسے سویٹس کے سامنے سیکیورٹی کا خاطر خواہ انتظام کیا گیا ہے۔

شیئر: