Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاسوس ڈرون تیار

 ماسکو....کلاشنکوف تیار کرنے والی کمپنی نے اب فضا میں جاسوسی کرنے والا ڈرون تیار کرنا شروع کردیا ہے اور جلد ہی فروخت کیلئے پیش کردیا جائیگا۔ کمپنی کا کہناہے کہ اس کے چلنے سے کوئی شور پیدا نہیں ہوگا اور آئندہ چند ماہ میں ماسکو کے قریب ہونے والے بین الاقوامی ایئر شو میں اسے پیش کیا جائیگا۔ یہ ڈرون مسلسل 4گھنٹے پرواز کرسکتا ہے اور ایک تنہا شخص بھی اسے اڑا سکتا ہے۔اسکا وزن ساڑھے 7کلو گرام ہے او ریہ عمودی پرواز کرتا ہے۔ کمپنی 3اقسام کے ڈرون مارکیٹ میں لائیگی۔ اس میں ایک زوم کیمرہ اور تھرمل امیجنگ کیمرہ بھی نصب ہے۔واضح ہو کہ سابق سوویت یونین میں میخائل کلاشنکوف نے 1947ءمیں اے کے 47رائفل تیار کی تھی۔ اب تک دنیا بھر میں 100ملین سے زیادہ ایسی رائفلیں فروخت ہوچکی ہیں۔ عالمی بینک کے ایک جائزے کے مطابق ان رائفلوں سے ہر سال دنیا میں 20ہزار سے ایک لاکھ افراد تک ہلاک ہوتے ہیں۔

شیئر: