Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے زیر اہتمام افطار ڈنر

شارجہ(عمران خان یوسفزئی)پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد کی جانب سے کمیونٹی کے لئے افطار ڈنر کا پرتکلف انتظام کیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پاکستان قونصلیٹ کے عہدیداروں،سیاسی جماعتوں، صحافیوں اور کاروباری شخصیات سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد نے چوہدری خالد کی جانب سے سوشل سینٹر میں افطاری کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اچھااقدام ہے کہ اپنی ہی کمیونٹی بلڈنگ میںاکھٹا کیا جائے ۔ چوہدری خالد کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کے تمام افراد کا بہت شکریہ جو اتنے شارٹ نوٹس پر آئے۔ شارجہ سوشل سینٹر کمیونٹی سینٹر ہے اور ہم یہاں کمیونٹی کے خادم ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: