Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرول اسٹیشن سے بچہ لاپتہ

طائف.... طائف کمشنری سے 250کلو میٹر مشرق میں واقع ظلم تحصیل کی پولیس نے بتایا ہے کہ ایک 8سالہ بچہ ریاض طائف روڈ پر تحصیل کے ایک پیٹرول اسٹیشن سے لاپتہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق بچے کے باپ نے پیٹرول اسٹیشن کے استراحہ میں ایک کمرہ کرائے پر نصف گھنٹے کیلئے حاصل کیا تھا۔ سفر شروع کرتے وقت بچے کو گاڑی میں سوار کیا۔ کمرے سے سامان لیکر واپس آیا اور بچے کو دیکھے بغیرچل پڑا۔ کچھ دور جانے کے بعد اسے احساس ہوا کہ بچہ گاڑی میں نہیں۔ فوری طور پر پیٹرول اسٹیشن واپس آیا تاہم بچہ وہاں سے غائب ہوچکا تھا۔ کارکنان نے بچے کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ باپ نے ظلم پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرادی۔ بچے کا تعلق افریقی ملک مالی سے ہے۔

شیئر: