Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر نے سلجھانے کے بجائے گتھی الجھا دی

ابہا .... مبصرین نے واضح کیا ہے کہ بحران حل کرانے میں قطر کی ہر ثالثی ناکام ہوئی۔ مسائل حل ہونے کے بجائے مزید الجھ گئے۔ تفصیلات کے مطابق قطر نے یمنی حکومت اور حوثی باغیو ںکے درمیان 2007-08ءمیں ثالثی کی کوشش کی، ناکام ہوئی۔وجہ اپوزیشن کی جانبداری بنی۔ قطر نے جبوتی اور اریٹیریا کے درمیان ثالثی کرکے معاہدہ کرایا ناکام ہوا۔ قطر نے دار فور امن دستاویز طے کرائی بیکار ثابت ہوئی۔ قطر نے 2015ءمیں لیبیا کے طوارق قبائل اور التبو کے درمیان ثالثی کا اہتمام کیا کارگر ثابت نہیں ہوا۔ 2013ءمیں دار فور معاہدے کیلئے ثالثی کی بغاوت کی آگ مزید بھڑک گئی۔ 2012ءمیں الفتح اور حماس میں قطرکی ثالثی نے فلسطینیوں میں تفریق کا عمل مزید گہرا کردیا۔

شیئر: