Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد بن سلمان کی خارجہ پالیسی میں کامیابیاں

جدہ ..... امریکی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے حالیہ ایام کے دوران سعودی عرب کی خارجہ پالیسی کو عظیم الشان کامیابیوں سے ہمکنار کیا۔ عصری مطالعہ جات کےلئے قائم انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر برناڈ ہیکل نے بتایا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے چین، جاپان ، روس ، فرانس جیسے بڑے ممالک کے ساتھ سعودی عرب کے اسٹراٹیجک شراکتی تعلقات کو مضبوط بنایا۔ خاص طور پر اقتصادی اور عسکری شعبوں میں مملکت اور مذکورہ ممالک کے تعلقات کے استحکام میں کلیدی کرداراد ا کیا۔ امریکہ پر سعودی پالیسی کا انحصار محدود کیا۔ آنے والے ایام میں تیل پر سعودی معیشت کا انحصار گھٹایا۔سعودی وژن 2030 کے ذریعے طویل المیعاد پالیسی اختیار کی۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے پیداوار میں تنوع کیلئے مناسب وقت پر صحیح منصوبہ پیش کیا۔
 

شیئر: