Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سہواگ بیٹنگ کے دوران بھی گانے گنگناتے تھے

نئی دہلی۔۔۔۔۔سابق ہندوستانی کرکٹروریندر سہواگ کرکٹ کھیلتے ہوئے بھی گانے گاتے رہتے تھے۔ دوسرے اینڈ پر کھڑے ان کے ساتھ بھی ان کے نغموں کا لطف لیتے رہتے تھے۔ اگرچہ سہواگ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن وہ اب بھی اپنے مداحوں کو اپنی حس مزاح کے ذریعے خوش رکھتے ہیں۔2016کے آغاز سے ہی نجف گڑھ کا یہ نواب اپنی ٹویٹس کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے مداحوں کو کچھ نہ کچھ پیغام دیتا رہتا ہے۔منگل کو انہوں نے اپنے ٹویٹر پر لیجنڈری سنگر آرڈی برمن کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیااور اس موقع پر انکشاف کیا کہ وہ پچ پر کرکٹ کھیلتے ہوئے بھی آرڈی برمن کا گانا ’’آنیوالا پل‘‘گنگناتے رہتے تھے۔آرڈی برمن ہند کے ممتاز موسیقار ایچ ڈی برمن کے صاحبزادے تھے اور وہ پنچن دا کے نام سے جانے جاتے تھے۔ انہوں نے متعدد فلموں میں موسیقی دی اور ان کے بے شمار گانے ہٹ ہوئے۔وہ 1994میںچل بسے تھے۔

شیئر: