Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حق خود ارادیت کیلئے جدو جہد کرنیوالوں کو دہشت گرد قرار دینا ناانصافی ہے ،پاکستان

اسلام آباد ...دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے۔عالمی برادری پاکستان کی قربانیوںکی معترف ہے۔کشمیری گذشتہ 7دہائیوں سے آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دینا ناانصافی ہے ۔منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں ۔ انسانی حقوق کے اداروں نے کشمیر میں ان مظالم کو ریکارڈ کیا ہے ۔گذشتہ ایک سال میں ہندوستانی فورسزنے وادی میں مظالم میں اضافہ کیا ۔ ہزارو ں معصوم کشمیریوں کو پیلٹ گن کے ذریعے بینائی سے محروم کر دیا گیا ۔ ترجمان نے کہا کہ خواتین کی آبرو ریزی ، ماورائے عدالت قتل اور کشمیریوں کو ڈھال کے طور پراستعمال کیا گیا ۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں کے گھروں کو تباہ کرنا ، انہیں حبس بے جا میںرکھنا اور بنیادی حق سے محروم رکھنا ہندوستانی فورسزکا معمول ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ ریاستی دہشتگردی کے باوجود کشمیری اپنے مقاصد کے حصول کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خود راردیت کے حصول تک انکی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
 

 

شیئر: