Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیریوں کے حقوق پر سودے بازی نہیں ہوگی،چوہدری نثار

  اسلام آباد...وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حقوق پر کوئی سودے با زی نہیں ہوگی۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی کا نام دیا جا رہا ہے۔وزیر داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ لگتا ہے امریکہ کشمیریوں کی حق خوداردیت کی جدوجہد کی اہمیت نہیں دیتا ۔جمہوری طاقتوں کا کشمیر پر موقف دہرے معیار کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ا مریکی انتظامیہ ہند کی زبان بولنے لگی ہے۔ ہند کے غاصبانہ طرز عمل پر باضمیر قوموں کو تشویش ہونی چاہئیے۔ واضح رہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم مودی اور صدر ٹرمپ کی ملاقات سے پہلے امر یکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا۔

 

شیئر: