Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آلو کی مدد سے چلنے والی چھوٹی گاڑی تیار

وارسا ...... پولینڈ کے انجینیئر نے ایک ایسی چھوٹی گاڑی تیار کی ہے جو آلو کی مدد سے چلا کریگی۔ یہی آلو اسے توانائی فراہم کریگا۔ آلو بچوں کے چلنے والے کھلونوں پر لگایا گیا ہے جبکہ اسے مختلف تاروں کی مدد سے گاڑی کو توانائی فراہم کرنا ہوتی ہے۔ آلو کے ساتھ ہی چند الیکٹروڈز لگے ہوتے ہیں جو بجلی پیدا کرنے کے بعد اس چھوٹی گاڑی کو پہنچاتے ہیں اور یوں یہ گاڑی چلنا شروع ہوتی ہے۔ اس آلو کو چارج ہونے میں تقریباً15منٹ لگتے ہیں جو اس گاڑی کو صرف چند انچ ہی چلا سکتی ہے۔ پورے دن میں آلو سے پیدا ہونے والی توانائی سے صرف ساڑھے 7میٹر دور تک جاسکی۔

شیئر: